0
Wednesday 19 Jan 2022 13:18

وزیر خزانہ شوکت ترین کورونا میں مبتلا، ای سی سی کا اجلاس ملتوی

وزیر خزانہ شوکت ترین کورونا میں مبتلا، ای سی سی کا اجلاس ملتوی
اسلام ٹائمز۔ وزیرخزانہ شوکت ترین بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے، تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں، ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، اور انہوں نے خود کو قرطینہ کرلیا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ شوکت ترین کے کورونا ٹسیٹ مثبت آنے کے باعث ای سی سی کا اجلاس ملتوی کردیا گیا ہے، وزیر خزانہ نے آج 4 اہم اجلاسوں کی صدارت کرنا تھی تاہم اب وہ اجلاس بھی ملتوی کر دیئے گئے ہیں، جبکہ شوکت ترین نے خود کو گھر میں ہی قرنطینہ کرلیا ہے اور وہ آج دفتر نہیں آئے۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف بھی آج کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔ ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب کے مطابق ڈاکٹرز نے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے، اور انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 974436
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش