QR CodeQR Code

پنجاب پولیس کی پھرتیاں، مردہ عورت کی مدعیت میں مقدمہ درج

19 Jan 2022 13:37

لاہور میں پولیس کیجانب سے 16 سال قبل وفات پانے والی خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ مقدمے کا اندراج لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ پنجاب پولیس کی جانب سے ایک نیا کارنامہ اس وقت سامنے آیا، جب لاہور میں پولیس نے 16 سال قبل وفات پانیوالی خاتون فہمیدہ ارشد کی مدعیت میں چوھدری اکبر کیخلاف مقدمہ درج کر دیا۔ جس پر لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے چوھدری اکبر کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل نے فہمیدہ ارشد کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ بھی عدالت میں پیش کیا۔ جس پر جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے مقدمہ کے اندراج پر حیرانگی کا اظہار کیا اور مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے 15 فروری کو جواب طلب کرلیا۔


خبر کا کوڈ: 974441

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/974441/پنجاب-پولیس-کی-پھرتیاں-مردہ-عورت-مدعیت-میں-مقدمہ-درج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org