QR CodeQR Code

جے یو پی کسانوں کی آواز بنے گی، علامہ نعیم جاوید نوری

19 Jan 2022 13:46

جے یو پی لاہور کے صدر کسان رہنما شفاقت چودھری سے گفتگو میں کا کہنا تھا کہ کسان اس دھرتی پہ نائب خدا ہے جو اشیائے خورونوش پیدا کرکے مخلوق خدا کیلئے خوراک کا بڑا حصہ تیار کرتا ہے، کسان انسانوں کیساتھ ساتھ جانوروں کو بھی رزق پہنچانے کا اہم ذریعہ ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے پاکستان (نورانی) لاہور کے صدر علامہ نعیم جاوید نوری نے کسان اتحاد تحصیل بوریوالا کے رہنما شفاقت چودھری سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسان اس دھرتی پہ نائب خدا ہے جو اشیائے خورونوش پیدا کرکے مخلوق خدا کیلئے خوراک کا بڑا حصہ تیار کرتا ہے، کسان انسانوں کیساتھ ساتھ جانوروں کو بھی رزق پہنچانے کا اہم ذریعہ ہے۔ شفاقت چودھری نے صدر جے یو ہی علامہ نوری  کو بتایا کہ آڑھتی، کھاد ڈیلرز اور سرکاری انتظامیہ کے اکثر کرپٹ افسران سب ملکر غریب کسانوں کا استحصال کر رہے ہیں۔ آئے روز پٹرولیم مصنوعات میں اضافے سے کسان اور کاشتکاری کا نظام شدید بحران کا شکار ہے، حکومت کسانوں کو کھاد فراہمی کیلئے کرپٹ سرکاری افسران کےعمل دخل کا خاتمہ کرکے نمبرداروں اور کسان نمائندوں کے ذریعے کھاد کی کنٹرول قیمتت پر منصفانہ تقسیم کو یقینی بنائے۔

علامہ نعیم جاوید نوری نے کسان اتحاد رہنما کو یقین دلایا کہ جے یو پی پورے ملک کسانوں کی بھلائی کیلئے کسان اتحاد کی آواز بنے گی، کھاد ذخیرہ کرکے مہنگے داموں کسانوں کو کھاد فروخت کرنیوالے ڈیلرز کے بارے علامہ نوری نے کہا کہ انھیں خوف خدا سے کام لینا چاہئے۔ شفاقت چودھری نے بتایا کہ بورے والا اور گگو منڈی کے کچھ ذخیرہ اندوز ڈیلرز اور سرکاری عملہ کے گٹھ جوڑ کے ظالم کرداروں کے بارے بھی بتایا۔ دونوں رہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کسان اتحاد اور جے یوپی ملکر قانونی کارروائی کیساتھ ساتھ ان ظالم ذخیرہ اندوز ڈیلرز کیخلاف صدائے احتجاج بلند کریں گے، حکومت کو چاہیے کہ وہ کسانوں کو ظالم ذخیرہ اندوز ڈیلرز کے ہاتھوں استحصال کیخلاف بروقت اور ٹھوس اقدامات کرے۔


خبر کا کوڈ: 974442

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/974442/جے-یو-پی-کسانوں-کی-ا-واز-بنے-گی-علامہ-نعیم-جاوید-نوری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org