QR CodeQR Code

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات 15 مئی کو کروانے کا اعلان

19 Jan 2022 14:17

وزیر بلدیات پنجاب میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلئے پلان مرتب کر لیا گیا ہے۔ پنجاب میں 15 مئی کو بلدیاتی انتخابات ہونگے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کہ نئی لوکل حکومت کو مقامی حکومتوں کا بااختیار نظام دیں، اس سے قبل کسی حکومت نے بلدیاتی اداروں کو کام نہیں کرنے دیا۔


اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکومت نے بلدیاتی انتخابات کیلئے 15 مئی کی تاریخ کا اعلان کر دیا۔ وزیر بلدیات پنجاب میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلئے پلان مرتب کر لیا گیا ہے۔ پنجاب میں 15 مئی کو بلدیاتی انتخابات ہوں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کہ نئی لوکل حکومت کو مقامی حکومتوں کا بااختیار نظام دیں، اس سے قبل کسی حکومت نے بلدیاتی اداروں کو کام نہیں کرنے دیا، ادارے بے اختیار تھے، ارکان اسمبلی اور وزراء وہ کام کرتے تھے، جو بلدیاتی اداروں کا تھا، وہ کبھی فنڈز تو کبھی ٹھیکیداروں کے پیچھے ہوتے تھے۔ میاں محمود الرشید نے کہا کہ ہمارا اصل کام عوامی مسائل کا حل اور قانون سازی ہے۔


خبر کا کوڈ: 974451

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/974451/پنجاب-میں-بلدیاتی-انتخابات-15-مئی-کو-کروانے-کا-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org