0
Wednesday 19 Jan 2022 15:37

مطالبات کی منظوری کیلئے وزیراعلیٰ ہاؤس اور گورنر ہاؤس بھی جا سکتے ہیں، حافظ نعیم الرحمٰن

مطالبات کی منظوری کیلئے وزیراعلیٰ ہاؤس اور گورنر ہاؤس بھی جا سکتے ہیں، حافظ نعیم الرحمٰن
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ بلدیاتی کالے قانون کے خلاف یہ دھرنا بہت زیادہ اہمیت اختیار کرگیا ہے، ہم شہر کے مسائل کا حل چاہتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی کے باہر دھرنے کے شرکاء اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ کراچی کے مسائل کے حل کیلئے بلدیاتی ادارے چاہییں۔ ان کا کہنا تھا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے سندھ بلدیاتی نظام کا آرڈیننس جاری کیا تھا، ہمیں کسی دور کا نظام نہیں بلکہ ہمیں کراچی کے مسائل کا حل چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کراچی کا ماسٹر پلان بلدیاتی حکومت کو دینے کیلئے تیار نہیں، جبکہ ذوالفقارعلی بھٹو کے آرڈیننس میں ماسٹر پلان کا اختیار بلدیاتی حکومت کو دیا گیا تھا۔ امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ پلاننگ اور ڈیولپمنٹ، ٹاؤن، واٹر سپلائی اور آرڈیننس میں مقامی حکومت کو دیے گئے، کے فور منصوبہ سندھ حکومت 17 سال میں بھی مکمل نہ کر سکی، مسئلے کا حل نکالنے کے بجائے کے فور منصوبہ وفاق نے لے لیا۔

حافظ نعیم الرحمٰن کا مزید کہنا تھا کہ شہر کراچی کے اسپتال، تعلیمی ادارے اور میٹرنٹی ہوم سب بلدیاتی حکومت کے ماتحت تھے، برساتی نالوں کی مرمت اور دیکھ بھال بھی بلدیاتی حکومت کے پاس تھی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا دھرنا کراچی کے تین کروڑ عوام کی توانا آواز بن چکا ہے، جبکہ باقی جماعتوں نے احتجاج کیلئے دو دو ماہ کی تاریخ دے کر جان چھڑا لی ہے،۔ انہوں نے کہا کہ مطالبات کی منظوری کیلئے وزیراعلیٰ ہاؤس اور گورنر ہاؤس بھی جا سکتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 974456
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش