QR CodeQR Code

کراچی میں کورونا کیسز کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ

19 Jan 2022 15:41

گزشتہ 24 گھنٹوں میں مثبت کیسز کی شرح 40.13 فیصد تک رپورٹ ہو چکی ہے، سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3،283 کیسز رپورٹ ہوئے، جن میں سے 2،902 کیسز کا تعلق کراچی سے ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ملک میں کورونا کی پانچویں لہر تیزی سے پھیل رہی ہے، کراچی شہر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 40.13 فیصد ہو چکی ہے۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مثبت کیسز کی شرح 40.13 فیصد تک رپورٹ ہو چکی ہے، سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3،283 کیسز رپورٹ ہوئے، جن میں سے 2،902 کیسز کا تعلق کراچی سے ہے۔ محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں سندھ میں 6 افراد جان کی بازی ہار گئے، 297 مریضوں کی حالت تشویشناک، جبکہ 23 مریض وینٹی لیٹر پر زیر علاج ہیں۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 8 افراد انتقال کرگئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 9.48 فیصد تک پہنچ گئی۔


خبر کا کوڈ: 974458

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/974458/کراچی-میں-کورونا-کیسز-کی-شرح-خطرناک-حد-تک-اضافہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org