QR CodeQR Code

کورونا کی صورتحال تشویشناک، پرائمری سکولوں میں 50 فیصد حاضری کا اعلان

19 Jan 2022 15:56

صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے کہا ہے کہ پہلی سے چھٹی جماعت تک بچوں کی ایک دن میں حاضری 50 فیصد ہو گی اور یہ پابندی 31 جنوری تک رہے گی۔ وزیر تعلیم مراد راس نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اعلان صرف لاہور کیلئے ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کورونا کی پانچویں لہر سے صورتحال تشویشناک ہو گئی۔ محکمہ تعلیم پنجاب نے پہلی سے چھٹی کے طلبہ و طالبات کیلئے 50 فیصد حاضری کا پلان نافذ کر دیا۔ صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے کہا ہے کہ پہلی سے چھٹی جماعت تک بچوں کی ایک دن میں حاضری 50 فیصد ہو گی اور یہ پابندی 31 جنوری تک رہے گی۔ وزیر تعلیم مراد راس نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اعلان صرف لاہور کیلئے ہے۔ تمام پرائیویٹ اور سرکاری سکولوں میں چھٹی  جماعت تک بچوں کی ایک دن میں حاضری 50 فیصد ہو گی۔ اس کا اطلاق 20 جنوری سے ہوگا اور یہ پابندی 31 جنوری تک جاری رہے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ 7 سے 12 ویں جماعت تک کے طالبعلم اپنے معمول کے مطابق تعلیمی اداروں میں آئیں گے۔ وزیر تعلیم نے کہا ہے کہ مہربانی کرکے کورونا ایس او پیز پر عمل کریں۔


خبر کا کوڈ: 974460

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/974460/کورونا-کی-صورتحال-تشویشناک-پرائمری-سکولوں-میں-50-فیصد-حاضری-کا-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org