QR CodeQR Code

یمنی جوابی کارروائی پر امارات نے سکیورٹی کونسل کا اجلاس بلانیکا مطالبہ کر دیا

19 Jan 2022 15:56

یمن پر مسلسل جارحیت کے جواب میں یمنی جوابی کارروائی پر امارات نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے نام ارسال کئے گئے اپنے ایک خط میں اس حملے کی فوری مذمت اور اس حوالے سے ہنگامی اجلاس بلانیکا مطالبہ کیا ہے


اسلام ٹائمز۔ جنوبی یمن میں مسلسل جارحیت کے جواب میں یمن کی دندان شکن جوابی کارروائی پر اماراتی حکام نے سلامتی کونسل سے ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ابوظہبی نے ناروے، کہ جس کے پاس اس وقت سلامتی کونسل کی صدارت ہے، کے نام ارسال کئے گئے اپنے ایک خط میں سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ابوظہبی پر ہونے والے یمنی (جوابی) حملے کی مذمت کرے اور یمنی (جوابی) اقدام کے خلاف سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلائے۔ واضح رہے کہ انصاراللہ کے مسلسل انتباہ کے باوجود یمن میں جاری اماراتی جارحیت پر یمنی مسلح افواج نے سوموار کے روز متعدد بیلسٹک میزائلوں اور ڈرون طیاروں کی مدد سے ابوظہبی کی انٹرنیشنل ایئرپورٹ و تیل کے ذخائر کو نشانہ بنایا تھا۔


خبر کا کوڈ: 974462

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/974462/یمنی-جوابی-کارروائی-پر-امارات-نے-سکیورٹی-کونسل-کا-اجلاس-بلانیکا-مطالبہ-کر-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org