QR CodeQR Code

کوئٹہ، خواتین پر تشدد کے معاملے پر کوئٹہ پولیس کا وضاحتی بیان

19 Jan 2022 16:00

ایس ایس پی عبدالحق عمرانی کے مطابق 20 روز قبل زینب نامی لڑکی کے والد نے ان کے اغوا کی ایف آئی آر قائدآباد پولیس میں درج کرائی تھی۔ ان کا کہنا ہے کہ والدین کی نشاندہی پر ہی پولیس نے لڑکیوں کو پولیس وین میں بٹھایا۔


اسلام ٹائمز۔ گذشتہ روز کوئٹہ پولیس کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں انہیں خواتین پر تشدد کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے واقعہ کا نوٹس لیا اور متعلقہ افسر کو برطرف کردیا۔ آج کوئٹہ پولیس کی جانب سے واقعہ سے متعلق وضاحتی بیان سامنے آیا ہے۔ کوئٹہ پولیس کے ایس ایس پی عبدالحق عمرانی کے مطابق 20 روز قبل زینب نامی لڑکی کے والد نے ان کے اغوا کی ایف آئی آر قائدآباد پولیس میں درج کرائی تھی۔ ان کا کہنا ہے کہ والدین کی نشاندہی پر ہی پولیس نے لڑکیوں کو پولیس وین میں بٹھایا جن میں زینب اور ان کی دو سہیلیاں شامل تھیں۔ ایس ایس پی پولیس کے مطابق زنیب نامی لڑکی اپنی رضامندی سے سہیلیوں کے ساتھ رہ رہی تھی۔


خبر کا کوڈ: 974464

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/974464/کوئٹہ-خواتین-پر-تشدد-کے-معاملے-پولیس-کا-وضاحتی-بیان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org