0
Wednesday 19 Jan 2022 16:48

بلوچستان میں کورونا وائرس کے 15 نئے کیسز رپورٹ

بلوچستان میں کورونا وائرس کے 15 نئے کیسز رپورٹ
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان میں کورونا وائرس کے 15 نئے کیسز رپورٹ ہوئی ہیں۔ جسکے بعد متاثرین کی تعداد 33744 ہوگئی ہے۔ محکمہ صحت کے کورونا وائرس آپریشن سیل کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق صوبے کے 8 اضلاع سے کورونا وائرس کے 1050 ٹیسٹ کئے گئے۔ جن میں سے 15 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی جبکہ 240 افراد کے نتائج آنے باقی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں کورونا وائرس کے شکار 2 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ جبکہ صوبے میں کورونا وائرس کے فعال مریضوں کی تعداد 91 ہے۔ جن میں سے 3 ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ ان افراد میں سے 2 کو ہائی آکسیجن فلو پر رکھا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق صوبے میں اب تک کورونا وائرس سے 367 اموات ہوچکی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وئرس کی پھیلاؤ کی شرح 1.43 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 974473
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش