0
Wednesday 19 Jan 2022 18:23

سی پیک، سکیورٹی کیلئے آرمی چیف کے اقدامات قابل ستائش ہیں، چین

سی پیک، سکیورٹی کیلئے آرمی چیف کے اقدامات قابل ستائش ہیں، چین
اسلام ٹائمز۔ چین نے سی پیک منصوبوں کی سکیورٹی کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات کو قابل ستائش قرار دیتے ہوئے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔ پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق چین کے سفیر نونگ پونگ نے جی ایچ کیو میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں علاقائی سکیورٹی صورتحال، باہمی تعاون بڑھانے اور سی پیک پر تفصیلی تبادلۂ کیا گیا۔ چین کے سفیر نے سی پیک منصوبوں کے لیے محفوظ ماحول فراہم کرنے، سکیورٹی اور امن کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا اور منصوبوں پر پیشرفت اور بروقت تکمیل پر اطمینان کا اظہار بھی کیا۔ اس موقع پر چیف آف  آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان علاقائی امن کے لیے بین الاقوامی اتحادیوں کے ساتھ تعاون کے لیے پُرعزم ہے۔
خبر کا کوڈ : 974491
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش