QR CodeQR Code

بھارت میں کورونا کے مزید 2 لاکھ 82 ہزار سے زائد کیسز

19 Jan 2022 19:09

وزارت صحت کے مطابق بھارت میں اومیکرون کے کیسز میں کل کے مقابلے میں 0.79 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ کے مطابق گزشتہ روز بھارت میں 18 لاکھ 69 ہزار 642 سیمپل ٹیسٹ کیے گئے۔


اسلام ٹائمز۔ بھارت میں کورونا کیسز میں آج پھر اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں دو لاکھ 82 ہزار 970 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ وہیں 441 افراد کی موت ہوئی ہے۔ اس عرصے میں کورونا سے ایک لاکھ 88 ہزار 157 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔ منگل کو مرکزی وزارتِ صحت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ بھارت میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی کل تعداد 18 لاکھ 31 ہزار ہوگئی ہے۔ وزارت صحت کے مطابق بھارت میں اومیکرون کے کیسز میں کل کے مقابلے میں 0.79 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ کے مطابق گزشتہ روز بھارت میں 18 لاکھ 69 ہزار 642 سیمپل ٹیسٹ کیے گئے۔ اب تک بھارت میں کُل 70 کروڑ 74 لاکھ 21 ہزار 650 نمونوں کے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 974495

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/974495/بھارت-میں-کورونا-کے-مزید-2-لاکھ-82-ہزار-سے-زائد-کیسز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org