0
Wednesday 19 Jan 2022 19:33

جماعت اسلامی کا حکومتی پالیسیوں کیخلاف دھرنوں کا اعلان

جماعت اسلامی کا حکومتی پالیسیوں کیخلاف دھرنوں کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی نے حکومتی پالیسیوں کیخلاف 101 دھرنے دینے کا اعلان کر دیا۔ جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل امیر العظیم کا کہنا ہے کہ دھرنوں کا شیڈول رواں ہفتے جاری کر دیا جائے گا، ملک کے تمام بڑے چھوٹے شہروں میں دھرنے دیئے جائیں گے۔ امیر العظیم کا کہنا تھا کہ حکومت نے ظلم کی انتہا کر دی ہے، منی بجٹ واپس لیا جائے، گورنر سٹیٹ بنک وائسرائے کا کردار ادا کر رہا ہے۔ امیر العظیم کا مزید کہنا تھا کہ ملک آئی ایم ایف کا اصطبل بن گیا، جماعت اسلامی گوادر اور کراچی کے عوام کی آواز بن چکی، پُرامن جمہوری جدوجہد سے ملک میں اسلامی انقلاب برپا کریں گے۔

 
خبر کا کوڈ : 974505
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش