0
Wednesday 19 Jan 2022 20:29
حکومت دہشتگردوں کو لگام نہیں دے سکتی تو

ڈی آئی خان کے عوام کو حفاظتی اقدامات خود کرنا پڑیںگے، علامہ اعجاز بہشتی

ڈی آئی خان کے عوام کو حفاظتی اقدامات خود کرنا پڑیںگے، علامہ اعجاز بہشتی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری نوجوانان علامہ اعجاز حسین بہشتی نے ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پروا میں تکفیری دہشت گردوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے دو سگے بھائیوں کی رسم قل پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کے سامنے بے بس ہو جانے والے حکمران اپنا حق حاکمیت کھو بیٹھتے ہیں۔ جس ریاست میں دہشت گرد آزاد اور شرفاء جان بچاتے پھریں، وہاں کے حکمرانوں کو اپنی نااہلی کا اعتراف کرتے ہوئے حکومت سے الگ ہو جانا چاہیئے۔ گذشتہ تین دہائیوں سے ڈی آئی خان میں خون کی ہولی کھیلی جا رہی ہے اور دہشت گرد دندناتے پھر رہے ہیں۔

اگر حکومت دہشت گردوں کو لگام نہیں دے سکتی تو پھر عوام کو اپنی حفاظت خود کرنے کے اقدامات کرنا پڑیں گے۔ اپنی نسلوں کو دہشت گردوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ شہداء خدا کے ہاں عظیم اجر رکھتے ہیں، اسی لیے شہداء کو مردہ کہنے کی شرعی ممانعت ہے۔ اہلبیت اطہار علیہم السلام کی محبت میں شہادت ہمارے لیے سعادت ہے۔ مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ وحید کاظمی نے اپنے خطاب میں حکومتی بے حسی کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ شہداء کے سوئم میں شہریوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔
خبر کا کوڈ : 974509
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش