QR CodeQR Code

واشک، وزیراعلیٰ قدوس بزنجو کے حکم سے لیویز کے تمام چیک پوسٹس مسمار

19 Jan 2022 20:58

ڈپٹی کمشنر واشک یونس سنجرانی نے ضلع بھر کے تمام لیویز چیک پوسٹس کو ختم کرکے چیک پوسٹوں پر قائم کمروں اور گارڈز رومز کو بھی مسمار کرکے گرا دیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کے حکم کے مطابق ضلع واشک کے تمام لیویز چیک پوسٹوں کے کمروں اور گارڈز رومز کو گرا دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے حکم دیا ہے کہ رخشاں ڈویژن کے کسی بھی ضلع میں لیویز کا چیک پوسٹ نہیں ہونا چاہئے۔ ڈپٹی کمشنر واشک یونس سنجرانی نے ضلع بھر کے تمام لیویز چیک پوسٹس کو ختم کرکے چیک پوسٹوں پر قائم کمروں اور گارڈز رومز کو بھی مسمار کرکے گرا دیا ہے۔ اب ضلع واشک میں لیویز کا کوئی بھی چیک پوسٹ موجود نہیں ہے۔ ضلع بھر کے تمام لیویز چیک پوسٹس ختم کردئیے گئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 974514

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/974514/واشک-وزیراعلی-قدوس-بزنجو-کے-حکم-سے-لیویز-تمام-چیک-پوسٹس-مسمار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org