0
Wednesday 19 Jan 2022 21:04

سانحہ مری، عثمان بزدار کو رپورٹ پیش کر دی گئی

سانحہ مری، عثمان بزدار کو رپورٹ پیش کر دی گئی
اسلام ٹائمز۔ سانحہ مری کی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو پیش کر دی گئی۔ رپورٹ کے مندرجات میں کہا گیا ہے کہ تمام متعلقہ محکموں نے غفلت کا مظاہرہ کیا۔ تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ افسران واٹس ایپ پر چلتے رہے اور صورتحال کو سمجھ ہی نہ سکے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افسران نے صورتحال کو سنجیدہ لیا، نہ کسی پلان پر عمل کیا جبکہ کئی افسران نے واٹس ایپ میسج بھی تاخیر سے دیکھے۔ رپورٹ میں کمشنر، ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنر سب کو غفلت کا ذمہ دار قرار دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق سی پی او، سی ٹی او بھی ذمے داری پوری کرنے میں ناکام رہے جبکہ محکمہ جنگلات اور ریسکیو 1122 کا مقامی آفس بھی ڈلیور نہ کرسکا اور ہائی وے محکمہ بھی ذمے داری ادا کرنے میں ناکام رہا۔

خیال رہے کہ سانحہ مری کی تحقیقاتی رپورٹ کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ سی پی او راولپنڈی، سی ٹی او راولپنڈی، ڈی ایس پی ٹریفک اور اے ایس پی مری کو عہدے سے ہٹا کر انضباطی کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ کمشنر راولپنڈی کو عہدے سے ہٹا کر معطل کرنے کی سفارش کی گئی ہے جبکہ تمام افسران کو معطل کرکے ان کے خلاف انضباطی کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اسسٹنٹ کمشنر مری کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا جبکہ ڈویژنل فاریسٹ آفیسر مری، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر مری، انچارج مری ریسکیو 1122 اور ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے پنجاب کو معطل کر دیا گیا۔

یاد رہے کہ 7 اور 8 جنوری کی رات کو مری میں برفانی طوفان اور رش کے باعث 23 افراد اپنی گاڑیوں میں انتقال کرگئے تھے، انتقال کر جانے والوں میں ایک ہی خاندان کے 8 افراد بھی شامل تھے۔ واقعےکے بعد پنجاب حکومت نے سانحہ مری کی تحقیقات کے لیے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی تھی۔


 
خبر کا کوڈ : 974515
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش