QR CodeQR Code

یورپی یونین کیجانب سے غاصب صیہونی رژیم کی انتظامی گرفتاریوں پر شدید تنقید

19 Jan 2022 21:58

فلسطین میں یورپی یونین کے نمائندہ دفتر (EUBAM Rafah) نے غاصب صیہونی رژیم کیجانب سے 17 سالہ مریض فلسطینی نوجوان کی انتظامی گرفتاری میں بغیر وجہ بتائے چوتھی مرتبہ توسیع پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ صیہونی رژیم انتظامی گرفتاریوں کا سلسلہ بند کرے!


اسلام ٹائمز۔ غاصب صیہونی رژیم نے عارضی طور پر اپنی جیل میں قید 17 سالہ مریض فلسطینی نوجوان کی انتظامی قید میں بغیر وجہ بیان کئے چوتھی مرتبہ پھر توسیع کر دی ہے جس پر فلسطین میں یورپی یونین کے نمائندہ دفتر نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ (غاصب) صیہونی رژیم انتظامی گرفتاریوں کا سلسلہ بند کرے۔ تفصیلات کے مطابق غاصب صیہونی رژیم فلسطینیوں کے خلاف ایک قدیم برطانوی قانون استعمال کرتے ہوئے فلسطینی بچوں، خواتین، نوجوانوں، جوانوں اور بوڑھوں کو بغیر کوئی وجہ بتائے یا خفیہ وجوہات کے بہانے سے بغیر الزام عائد کئے اور کسی بھی قسم کی عدالتی کارروائی کے بغیر انتظامی طور پر مہینوں مہینوں و سالوں سالوں قید رکھتی ہے۔

اس حوالے سے جاری ہونے والے اپنے ٹوئٹر پیغام میں یورپی یونین نے غاصب صیہونی رژیم پر شدید تنقید کرتے ہوئے لکھا ہے کہ 17 سالہ مریض فلسطینی نوجوان امل معمر نخلہ کی قید میں 18 مئی 2022ء تک کی توسیع کر دی گئی ہے جبکہ وہ اسرائیلی حکام کی جانب سے 21 جنوری 2021ء سے انتظامی طور پر قید ہے درحالیکہ اب تک ہی اس نے (صیہونی) قید میں 1 سال بغیر کسی الزام کے گزار دیا ہے! یورپی یونین کے نمائندہ دفتر نے لکھا کہ امل قوت مدافعت کی ایک خاص قسم کی بیماری میں مبتلاء ہے جبکہ قیدی رہنا اس کی صحت کے لئے شدید خطرات کا حامل ہے درحالیکہ عالمی قوانین کے مطابق بچوں و نوجوانوں کے حقوق کی حفاظت کی جانا چاہئے اور بغیر الزام کے گرفتاریوں کا سلسلہ مکمل طور پر بند ہونا چاہئے۔

 

بین الاقوامی خبررساں ایجنسی روئٹرز کے ساتھ گفتگو میں اس کے والد معمر عرابی نے کہا کہ نہیں معلوم کہ میرے مریض بچے سے اسرائیل کو کیا خطرہ لاحق ہے؟! علاوہ ازیں فلسطینی تنظیم پریزنر کلب کے سربراہ قدورہ فارس نے میڈیا کے ساتھ گفتگو میں فلسطینیوں کے خلاف روا رکھی جانے والی انتظامی گرفتاریوں پر مبنی صیہونی سیاست کے فی الفور خاتمے کے لئے بھرپور مداخلت پر زور دیا ہے۔ پریزنر کلب کے اعداد و شمار کے مطابق غاصب صیہونی رژیم نے 500 سے زائد فلسطینی شہریوں کو انتظامی قید میں ڈال رکھا ہے۔ اس حوالے سے عرب روزنامے رای الیوم کا لکھنا ہے کہ ایک مریض نوجوان کی انتظامی قید میں مسلسل چوتھی مرتبہ کی توسیع ظاہر کرتی ہے کہ اسرائیل کو قید رکھنے کا "مرض" لاحق ہے!


خبر کا کوڈ: 974527

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/974527/یورپی-یونین-کیجانب-سے-غاصب-صیہونی-رژیم-کی-انتظامی-گرفتاریوں-پر-شدید-تنقید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org