0
Wednesday 19 Jan 2022 23:01

محکمہ داخلہ سندھ نے کورونا ایس او پیز کے حوالے سے نیا حکم نامہ جاری کردیا

محکمہ داخلہ سندھ نے کورونا ایس او پیز کے حوالے سے نیا حکم نامہ جاری کردیا
اسلام ٹائمز۔ این ایس او سی کے فیصلوں کے بعد محکمہ داخلہ سندھ نے کورونا ایس او پیز کے حوالے سے نیا حکم نامہ جاری کردیا ہے۔ نئی پابندیوں کا اطلاق 24 جنوری سے ہوگا۔ محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری حکم نامہ کے مطابق کراچی اور حیدر آباد میں انڈور تقریبات پر 15 فروری تک پابندی عائد ہوگی، آؤٹ ڈور تقریبات میں 3 سو افراد کی شرکت کی اجازت ہوگی۔ بارہ سال سے کم عمر کے بچوں کو نصف فیصد اسکولوں میں بلایا جائے۔ کراچی اور حیدرآباد میں 12 سال سے کم عمر بچے متبادل دنوں میں اسکول جائیں گے۔ حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ کراچی اور حیدرآباد میں 12 سال سے زائد عمر کے بچوں کی حاضری سو فیصد رکھنے کی اجازت ہے۔ کراچی اور حیدرآباد میں گنجائش کے 50 فیصد سے زائد افراد پارک میں داخل نہیں ہوسکیں گے، آؤٹ ڈور تقریبات میں 5 سو افراد شرکت کر سکیں گے، تقریبات میں شرکت والوں کا ویکسینیٹڈ ہونا لازمی قرار دے دیا گیا۔

حکم نامہ میں مزید کہا گیا ہے کہ تقریبات میں کھانے ڈبوں میں پیش کرنے کو فروغ دیا جائے، آؤٹ ڈور ڈائن ان کی سہولت بھی صرف ویکسینیٹڈ افراد کے لئے ہوگی، سندھ کے دیگر شہروں میں انڈور اور آؤٹ ڈور ڈائن ان کی اجازت برقرار ہے۔ کراچی اور حیدر آباد میں انڈور جم میں 50 فیصد افراد کے آنے کی اجازت ہوگی۔ حکم نامہ کے مطابق ٹیک اوے، ڈرائیو تھرو اور ہوم ڈیلوری کی اجازت برقرار ہے۔ کراچی اور حیدرآباد میں سینما گھر میں ویکسینیٹڈ 50 فیصد عوام کو آنے کی اجازت ہے۔ مزارات میں 50 فیصد سے زائد افراد کو داخلے کی اجازت نہیں ہوگی، مزارات جانے والے افراد کا ویکسینیٹڈ ہونا لازمی ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 974540
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش