0
Wednesday 19 Jan 2022 23:08

شہری بےفکر ہوگئے ہیں، کراچی میں کورونا کی شرح 30.7 فیصد ہوچکی ہے، ایڈمنسٹریٹر کراچی

شہری بےفکر ہوگئے ہیں، کراچی میں کورونا کی شرح 30.7 فیصد ہوچکی ہے، ایڈمنسٹریٹر کراچی
اسلام ٹائمز۔ ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ شہری کورونا کی طرف سے بےفکر ہوگئے ہیں جبکہ کراچی میں کورونا کی شرح 30.7 فیصد ہوچکی ہے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ سندھ میں کورونا کے 22 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں، اين سی او سی کے فيصلوں پر عملدرآمد کريں گے۔ مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ 10 فیصد سے زائد مثبت شرح والے علاقوں میں انڈور تقریبات پرپابندی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کے باعث اسپتالوں پر دباؤ پڑنا شروع ہوگیا، عوام احتیاط کرے اور ماسک کا استعمال کرے۔
خبر کا کوڈ : 974542
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش