0
Wednesday 19 Jan 2022 23:27

پشاور میں بیک وقت پیدا ہونیوالے 6 بچوں میں سے 4 وفات پا گئے

پشاور میں بیک وقت پیدا ہونیوالے 6 بچوں میں سے 4 وفات پا گئے
اسلام ٹائمز۔ لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور میں دو روز قبل بیک وقت پیدا ہونے والے 6 بچوں میں سے 4 وفات پاگئے۔ ترجمان لیڈی ریڈنگ اسپتال کے مطابق وفات پانے والوں میں 3 بچیاں اور ایک بچہ شامل ہے، خاتون کو دو بچیوں کے ساتھ اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔ اسپتال ترجمان کا کہنا ہے کہ ضلع مہمند سے تعلق رکھنے والی خاتون کے ہاں دو روز قبل 6 بچوں کے پیدائش ہوئی، بچے پیدائشی طور پر کمزور تھے، جن کے بچنے کی امید کم تھی، اس سے والدین کو آگاہ کر دیا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 974545
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش