QR CodeQR Code

متحدہ قرآن بورڈ پنجاب میں شیعہ نمائندگی

20 Jan 2022 00:52

ایم ڈبلیو ایم رہنماء مولانا مبارک علی موسوی، رکن شوریٰ عالی مولانا حسنین عباس گردیزی، مرکزی رہنماء شعبہ خواتین معصومہ نقوی، جامعہ بعثت پاکستان کے مولانا حافظ حیدر نقوی شامل ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکومت کی جانب سے متحدہ قرآن بورڈ پنجاب کی تشکیل نو کر دی گئی، چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا چیئرمین مقرر ہوئے ہیں، ایم ڈبلیو ایم کے 3 مرکزی رہنماء بھی بورڈ کے اراکین میں شامل ہیں، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ قرآن بورڈ پنجاب کی تشکیل نو کر دی گئی۔ سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزاہ حامد رضا کو متحدہ قرآن بورڈ پنجاب کا چیئرمین مقرر کر دیا گیا ہے جبکہ قرآن بورڈ میں 16 علماء، ماہرین تعلیم، 7 افسران، چار رضاکار بھی شامل ہیں۔ بورڈ میں چاروں مکاتب فکر بریلوی، اہلحدیث، دیوبندی اور اہل تشیع کے علماء کو شامل کیا گیا ہے۔ متحدہ قرآن بورڈ پنجاب میں شامل شیعہ مکتب فکر کے علماء میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سابق مرکزی رہنماء و سیکرٹری جنرل پنجاب مولانا مبارک علی موسوی، رکن شوریٰ عالی مولانا حسنین عباس گردیزی، مرکزی رہنماء شعبہ خواتین معصومہ نقوی، جامعہ بعثت پاکستان کے مولانا حافظ حیدر نقوی شامل ہیں۔

دیگر مسالک کے علماء میں خواجہ قمرالدین جمالی، مفتی کریم خان، پروفیسر اختر کلثوم، ڈاکٹر عبدالغفور راشد، مولانا فضل رحیم، حافظ عبدالوہاب روپڑی شامل ہیں۔صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا تھا کہ متحدہ قرآن بورڈ کے ممبران کی تعیناتی میں میرٹ کو یقینی بنایا گیا ہے، اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ ایک سال فعل کی بحث و تمحیص کے بعد ان کا تعین کیا گیا ہے۔ چیئرمین قرآن بورڈ کا مزید کہنا تھا کہ بورڈ میں قرآن مجید کے ماہرین شامل ہیں، جنہوں نے کلام الہیٰ پر کام کیا ہے، قواعد کے مطابق پہلی بار چاروں اسلامی مکاتب فکر کی ماہر خواتین ممبران بھی شامل کی گئی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 974554

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/974554/متحدہ-قرا-ن-بورڈ-پنجاب-میں-شیعہ-نمائندگی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org