QR CodeQR Code

توہین رسالتﷺ کی مرتکب خاتون کو موت کی سزا سنادی گئی

20 Jan 2022 02:07

عدالت نے مجرمہ کو توہین رسالت جرم 295 سی میں سزائے موت 5 لاکھ روپے جرمانہ، توہیں مذہب کے جرم 295 اے میں 10 سال قید 50 ہزار روپے جرمانہ، توہین مذہب گفتگو میں 3 سال قید 50 ہزار روپے جرمانہ اور سائبر کرائم جرم میں 7 سال قید 50 ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی۔


اسلام ٹائمز۔ عدالت نے توہین رسالت کی مجرمہ خاتون عنیقہ عتیق کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت سنا دی۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کی انسداد سائبر کرائم عدالت کے ایڈیشنل سیشن جج عدنان مشتاق نے توہین رسالت و توہین مذہب کیس میں نامزد اور مرکزی مجرمہ خاتون عنیقہ عتیق کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت سنا دی۔ کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں ہوئی مجرمہ بھی جیل عدالت موجود تھی۔ عدالت نے مجرمہ کو توہین رسالت جرم 295 سی میں سزائے موت 5 لاکھ روپے جرمانہ، توہیں مذہب کے جرم 295 اے میں 10 سال قید 50 ہزار روپے جرمانہ، توہین مذہب گفتگو میں 3 سال قید 50 ہزار روپے جرمانہ اور سائبر کرائم جرم میں 7 سال قید 50 ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی۔ مجرمہ نے سوشل میڈیا پر توہین آمیز کلمات ادا کیے اور توہین رسالت کا جرم کیا، جب کہ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے 13 مئی 2020 کو مقدمہ درج کیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 974563

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/974563/توہین-رسالتﷺ-کی-مرتکب-خاتون-کو-موت-سزا-سنادی-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org