0
Thursday 20 Jan 2022 02:48

کورونا بڑھ گیا تو ہنگامی صوت حال ہو سکتی ہے، ڈاکٹر فیصل سلطان

کورونا بڑھ گیا تو ہنگامی صوت حال ہو سکتی ہے، ڈاکٹر فیصل سلطان
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ کورونا کیسز میں اضافہ ہوا تو ہنگامی صورت حال ہوسکتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق، نجی ٹی وی سے گفتگو میں معاونِ خصوصی کا کہنا تھا کہ اومی کرون ہر جگہ بہت تیزی سے پھیل رہا ہے مگر یہ دوسرے وائرس کی نسبت کم نقصان دہ ہے۔ ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) 7 کا انعقاد کورونا احتیاطی تدابیر کے ساتھ ہی ممکن ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ 10 فیصد شرح سے زیادہ شہروں میں پابندیاں لگانے کی ضرورت ہے۔ واضح رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے کورونا کی تازہ ترین صورت حال کے حوالے سے اعداد و شمار جاری کیے گئے، جس میں بتایا گیا تھا کہ ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے مزید 8 افراد انتقال کرگئے جب کہ مثبت کیسز کی شرح 9.48 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ این سی او سی نے بتایا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 57 ہزار 669 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 5472 افراد کو کورونا کی تشخیص ہوئی۔
خبر کا کوڈ : 974575
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش