0
Thursday 20 Jan 2022 07:46

پشین، سی پیک ایکشن کمیٹی کا قومی شاہراہ بند کرنے کا اعلان

پشین، سی پیک ایکشن کمیٹی کا قومی شاہراہ بند کرنے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ سی پیک روڈ متاثرین ایکشن کمیٹی بوستان تا کان مہترزئی کا مشترکہ اجلاس گذشتہ شب منعقد ہوا۔ اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ آج ٹھیک نو بجے عمان ہوٹل کے قریب N50 کوئٹہ ژوب قومی شاہراہ کو ہر قسم کی ٹرانسپورٹ اور آمدورفت کیلئے احتجاجاً بند کردیا جائے گا۔ اس موقع پر سی پیک متاثرین ایکشن کمیٹی کے شرکاء نے کہا کہ این ایچ اے اور ڈپٹی کمشنر پشین نے آپس میں ملی بھگت سے ہماری زمینوں پر ناجائز قبضہ کرلیا ہے اور اپنی مرضی سے زمینوں کے ریٹ لگا رہے ہیں۔ انہوں نے تمام ٹرانسپورٹرز اور عوامی حلقوں سے اس احتجاج میں انکا ساتھ دینے کی پرزور اپیل کی۔
خبر کا کوڈ : 974589
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش