0
Thursday 20 Jan 2022 10:26

ماسک لگانا ضروری نہیں، بورس جانسن

ماسک لگانا ضروری نہیں، بورس جانسن
اسلام ٹائمز۔  برطانیہ نے 27 جنوری سے کورونا پابندیوں میں  نرمی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ہاؤس آف کامنز میں خطاب شچ رکرتے ہوئے وزیراعظم بورس جانسن نے اعلان کیا کہ جمعرات 27 جنوری سے کورونا پابندیوں میں نرمی کی جائیں گی جس کے بعد چہرے پر ماسک  لگانا اب کسی بھی عوامی جگہوں پر لازمی نہیں ہو گا۔ اس کے علاوہ شہریوں سے گھر سے کام کرنے کی ہدایات بھی واپس لے لی گئیں جبکہ کورونا کے مریضوں کو گھر میں تنہائی اختیار کرنا ہو گی۔ رپورڑس کے مطابق27 جنوری سے برطانیہ میں تقریبات میں داخلے لیے ویکسین کی حیثیت یا حالیہ منفی ٹیسٹ کو ظاہر کرنا بھی لازمی نہیں ہو گا۔
خبر کا کوڈ : 974596
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش