0
Thursday 20 Jan 2022 12:20

ٹرمپ کی کیپیٹل ہل حملے کا ریکارڈ خفیہ رکھنے کی درخواست مسترد

ٹرمپ کی کیپیٹل ہل حملے کا ریکارڈ خفیہ رکھنے کی درخواست مسترد
اسلام ٹائمز۔ امریکی سپریم کورٹ نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کیپیٹل ہل حملے کا ریکارڈ خفیہ رکھنے کی  درخواست مسترد کر دی۔ ٹرمپ نے گزشتہ برس کیپیٹل ہل حملے سے متعلق کانگریس کمیٹی کی دستاویزات جاری نہ کرنےکی درخواست کی تھی جسے اب امریکی سپریم کورٹ کی جانب سے مسترد کر دیا گیا ہے۔ گزشتہ برس اکتوبر کے ماہ میں  ڈونلڈ ٹرمپ نے کیپیٹل حملہ کیس کا ریکارڈ خفیہ رکھنے کے لیے عدالت میں مقدمہ دائر کیا تھا مزید برآں  ٹرمپ نے امریکی پارلیمنٹ کیپیٹل ہل پر حملے کے کیس کی تحقیقات کرنے والی کانگریس کمیٹی کی تحقیقات کو بھی عدالت میں چیلنج کیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 974635
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش