QR CodeQR Code

لاہور، انار کلی بازار میں دھماکہ، 3 افراد جاں بحق، 20 زخمی

20 Jan 2022 14:57

زخمیوں کو طبی امداد کیلئے میو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ امدادی ٹیمیں، پولیس اور فرانزک ٹیموں نے دھماکہ کی جگہ کو گھیر لیا ہے۔ دھماکے کے بعد موقع پر آگ بھڑک اٹھی۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور کے تاریخی انار کلی بازار کی پان گلی کے سامنے دھماکے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 20 زخمی ہو گئے جن میں 4 کی حالت تشویشناک ہے۔ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے میو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ امدادی ٹیمیں، پولیس اور فرانزک ٹیموں نے دھماکہ کی جگہ کو گھیر لیا ہے۔ دھماکے کے بعد موقع پر آگ بھڑک اٹھی جبکہ عینی شاہدین کے  مطابق دھماکہ گیس سلینڈر پھٹنے سے ہوا جبکہ فرانزک ٹیموں کے مطابق دھماکہ ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کیساتھ کیا گیا۔ دھماکے میں کتنا بارود استعمال ہوا اس تعین کیا جا رہا ہے جبکہ قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے شواہد جمع کر لئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 974652

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/974652/لاہور-انار-کلی-بازار-میں-دھماکہ-3-افراد-جاں-بحق-20-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org