QR CodeQR Code

انار کلی میں ہونیوالا دھماکہ ٹائم ڈیوائس سے کیا گیا، سکیورٹی ذرائع

20 Jan 2022 15:08

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکہ ٹائم ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا۔ فرانزک ذرائع کے مطابق یہ تعین کیا جا رہا ہے کہ دھماکے میں کتنا بارودی مواد استعمال کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پلانٹڈ مواد سے دھماکہ کیا گیا جس کے نتیجے میں گڑھا پڑ گیا۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور کے تاریخی بازار نئی انارکلی میں ہونیوالے دھماکے سے 2 افراد جاں بحق اور ایک بچے سمیت 20 افراد زخمی ہو گئے جن میں سے 4 کی حالت تشویشناک ہے۔ دھماکہ بینک کے نیچے ایک دکان میں ہوا جس کے نتیجے میں دکانوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔ دوسری جانب سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکہ ٹائم ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا۔ فرانزک ذرائع کے مطابق یہ تعین کیا جا رہا ہے کہ دھماکے میں کتنا بارودی مواد استعمال کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پلانٹڈ مواد سے دھماکہ کیا گیا جس کے نتیجے میں گڑھا پڑ گیا۔
 
ایم ایس میو ہسپتال کے مطابق زخمیوں کی تعداد زیادہ ہونے کا امکان ہے۔ ریسکیو کی طرف سے زخمی منتقل کیے جا رہے ہیں، جبکہ زخمیوں کی دیکھ بھال کیلئے اقدامات بھی کیے جا رہے ہیں۔ دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی اور گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔ زخمیوں میں زیادہ تر وہاں پر ریڑھی لگانے والے لوگ شامل ہیں، جبکہ مرنیوالے دونوں افراد کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی۔ ادھر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی۔


خبر کا کوڈ: 974655

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/974655/انار-کلی-میں-ہونیوالا-دھماکہ-ٹائم-ڈیوائس-سے-کیا-گیا-سکیورٹی-ذرائع

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org