QR CodeQR Code

انار کلی دھماکہ، جاں بحق 2 افراد کی شناخت ہوگئی

20 Jan 2022 15:47

ڈی آئی جی کا کہنا تھا کہ دھماکے میں 31 سالہ محمد رمضان اور 9 سالہ بچہ ابصار جاں بحق ہوئے۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق 22 زخمی زیر علاج ہیں جن میں سے 6 کی حالت تشویشناک ہے۔ میو ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر عابد خان کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر 28 افراد زخمی ہوئے ہیں، دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے، ٹیکینیکل ٹیم کی تحقیقات کے بعد حتمی نتیجہ پر پہنچیں گے۔ ڈی آئی جی کا کہنا تھا کہ دھماکے میں 31 سالہ محمد رمضان اور 9 سالہ بچہ ابصار جاں بحق ہوئے۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق 22 زخمی زیر علاج ہیں جن میں سے 6 کی حالت تشویشناک ہے۔ میو ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے جبکہ عملے کی چھٹیاں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 974663

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/974663/انار-کلی-دھماکہ-جاں-بحق-2-افراد-کی-شناخت-ہوگئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org