QR CodeQR Code

نواز شریف بظاہر صحت مند ہیں، پاکستان آکر سزا بھگتیں، یاسمین راشد

20 Jan 2022 15:46

لاہور سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیر صحت پنجاب کا کہنا تھا کہ نواز شریف کھاتے پیتے، چلتے اور پھرتے نظر آرہے ہیں، نہ کبھی ہسپتال داخل ہوئے اور نہ علاج کروایا، بظاہر وہ صحت مند ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا نواز شریف کی صحت کے متعلق بیان میں کہنا تھا کہ نواز شریف کے معاملے پر میڈیکل بورڈ کی رپورٹ موصول ہوچکی ہے، جسے محکمہ داخلہ کو بھجوا دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد کو پاکستان واپس آکر سزا مکمل کرنی چاہیئے۔ وزیر صحت نے مزید کہا کہ نواز شریف کھاتے پیتے چلتے اور پھرتے نظر آرہے ہیں، نہ کبھی ہسپتال داخل ہوئے اور نہ علاج کروایا، بظاہر وہ صحت مند ہیں۔ واضح رہے کہ نواز شریف ان دنوں لندن میں مقیم ہیں، شریف خاندان کا دعویٰ ہے کہ نواز شریف کو لندن علاج کی غرض سے منتقل کیا گیا ہے، تاہم حکومت سربراہ (ن) لیگ کے علاج کے معاملے کو شکوک و شبہات کی نظر سے دیکھتی ہے۔


خبر کا کوڈ: 974664

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/974664/نواز-شریف-بظاہر-صحت-مند-ہیں-پاکستان-آکر-سزا-بھگتیں-یاسمین-راشد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org