QR CodeQR Code

کراچی کے ساحل پر ایک اور غیر ملکی بحری جہاز پھنس گیا

20 Jan 2022 16:04

لائبیریا رجسٹرڈ جہاز اسٹیئرنگ وہیل خراب ہونے کی وجہ سے چینل میں پھنسا۔ بحری جہاز کو نکالنے کیلئے کے پی ٹی کے 3 ٹگس کوششوں میں لگے ہوئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ کے پی ٹی میں غیرملکی کنٹینرز سے لدا مال بردار بحری جہاز پورٹ کے چینل میں پھنس گیا، انتظامیہ نے کارگو جہاز کو نکالنے کا کام شروع کر دیا۔ کے پی ٹی ذرائع کے مطابق لائبیریا رجسٹرڈ جہاز اسٹیئرنگ وہیل خراب ہونے کی وجہ سے چینل میں پھنسا۔ بحری جہاز کو نکالنے کیلئے کے پی ٹی کے 3 ٹگس کوششوں میں لگے ہوئے ہیں، امید ہے جلد کامیابی مل جائے گی۔ مال بردار بحری جہاز کے کپتان نے اسٹیئرنگ وہیل خراب ہونے پر کے پی ٹی سے مدد طلب کی تھی، اس سلسلے میں کے پی ٹی کے پائلٹ بوٹ جہاز کی رہنمائی کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی کراچی کے ساحل سی ویو پر مال بردار بحری جہاز پھنس گیا تھا، جسے 49 روز کی بہت مشکل اور محنت کے بعد ریت سے نکالا گیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 974668

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/974668/کراچی-کے-ساحل-پر-ایک-اور-غیر-ملکی-بحری-جہاز-پھنس-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org