QR CodeQR Code

دہشتگردی کے بڑھتے ہوئے واقعات لمحہ فکریہ ہیں، علامہ ساجد نقوی

20 Jan 2022 16:19

لاہور سے جاری اپنے مذمتی بیان میں ایس یو سی پاکستان کے سربراہ کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے واقعات کی روک تھام کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں، عوام کی جان و مال کا تحفظ یقنی بنانا حکومت کی ذمہ داری ہے، تمام اقدامات بروکار لائے جائیں۔


اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی طرف سے لاہور میں انار کلی بازار میں ہونیوالے بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ علامہ ساجد نقوی کا اپنے مذمتی بیان میں کہنا تھا کہ دہشتگردی کے بڑھتے ہوئے واقعات لمحہ فکریہ ہیں، روک تھام کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں، عوام کی جان و مال کا تحفظ یقنی بنانا حکومت کی ذمہ داری ہے، تمام اقدامات بروکار لائے جائیں۔ علامہ ساجد نقوی کا کہنا تھا کہ بم دھماکے میں قیمتی جانی ضیاع پر دلی افسوس ہے اور وہ  جان بحق ہونے والوں کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کرتے ہیں اور بم دھماکے میں ہونیوالے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعاگو ہیں۔


خبر کا کوڈ: 974671

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/974671/دہشتگردی-کے-بڑھتے-ہوئے-واقعات-لمحہ-فکریہ-ہیں-علامہ-ساجد-نقوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org