0
Thursday 20 Jan 2022 16:24

سندھ حکومت کی مجرمانہ غفت، تھرپارکر میں غذائی قلت سے مزید 7 بچے دم توڑ گئے

سندھ حکومت کی مجرمانہ غفت، تھرپارکر میں غذائی قلت سے مزید 7 بچے دم توڑ گئے
اسلام ٹائمز۔ صوبہ سندھ کے ضلع تھرپارکر میں غذائی قلت اور امراض کے باعث بچوں کی اموات کا سلسلہ جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ کے ضلع تھرپارکر میں غذائیت کی کمی اور امراض کے باعث موت کا رقص اب بھی جاری ہے، سول اسپتال مٹھی میں آج بھی زِیر علاج سات بچے دم توڑ گئے۔ تھرپارکر میں یکم جنوری سے اب تک بچوں کی اموات کی تعداد 39 ہوگئی ہے، دیہی علاقوں کے سرکاری اسپتالوں میں ادویات و عملے کی قلت بھی برقرار ہے۔ سپریم کورٹ کے احکامات پر سیکریٹری محکمہ صحت سندھ نے تھر میں ڈاکٹروں کی کمی پوری کرنے کیلئے 36 ڈاکٹرز کا ٹرانسفر نوٹیفکیشن جاری کیا تھا، اس کے باوجود میڈیکل عملے کی قلت برقرار ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ برس تھرپارکر میں غذائی قلت اور امراض کے باعث 619 بچے اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔
خبر کا کوڈ : 974673
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش