QR CodeQR Code

کراچی، نسلہ ٹاور کے بلڈرز، نقشہ پاس کرنے اور اجازت دینے والے افسران پر مقدمہ درج

20 Jan 2022 16:42

ملوث افسران کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں بھی تشکیل دے دی گئیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کو جلد حراست میں لیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں غیر قانونی تعمیرات کے ذمہ داروں کے گرد گھیرا تنگ ہونے لگا، نسلہ ٹاور کے بلڈرز، نقشہ پاس کرنے اور اجازت دینے والے افسران پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ اینٹی کرپشن نے نسلہ ٹاور کیس میں نقشہ پاس کرنے اور اجازت نامہ دینے والے افسران پر مقدمہ درج کرلیا۔ بلڈرز کے خلاف بھی تحقیقات کی جائیں گی۔ مقدمے میں ایس بی سی اے کے 11 افسران کو نامزد کیا گیا ہے۔ محکمہ اینٹی کرپشن نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سے تعلق رکھنے والوں سمیت 21 ملوث افسران پر مقدمہ درج کر لیا۔ ملوث افسران کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں بھی تشکیل دے دی گئیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کو جلد حراست میں لیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 974675

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/974675/کراچی-نسلہ-ٹاور-کے-بلڈرز-نقشہ-پاس-کرنے-اور-اجازت-دینے-والے-افسران-پر-مقدمہ-درج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org