0
Thursday 20 Jan 2022 17:12

طلباء کا مستقبل برباد نہیں ہونے دینگے، وزیراعلیٰ قدوس بزنجو

طلباء کا مستقبل برباد نہیں ہونے دینگے، وزیراعلیٰ قدوس بزنجو
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بلوچستان کے میڈیکل طلباء کے مسئلے کے حوالے سے کہا ہے کہ طلباء کا مستقبل برباد نہیں ہونے دیں گے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ حکومت بلوچستان بہت جلد پاکستان میڈیکل کمیشن سے رابطہ کرے گی اور بلوچستان کے طلباء کے مسائل حل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے میڈیکل کے طلباء کو بلایا بھی تھا اور ان کے مسائل سنے۔ ہمارا مقصد یہی ہے کہ عوام کے مسائل حل کرے۔ میں نے طلباء سے کہا کہ کچھ بے ضابطگیاں ضرور ہوئی ہیں مگر ہم آپ کا مستقبل برباد نہیں ہونے دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 974677
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش