QR CodeQR Code

ڈیرہ اللہ یار، اے این ایف کی کارروائی، چرس برآمد، ملزم گرفتار

20 Jan 2022 19:11

قومی شاہراہ پر اے این ایف نے کوئٹہ سے اندرون سندھ جانے والی ٹرک کو روک کر تلاشی لی۔ دوران تلاشی ٹرک کے خفیہ خانوں سے پچیس کلو گرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کرلی گئی اور ٹرک کو تحویل میں لے کر ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ اسپیشل نارکوٹکس نے ڈیرہ اللہ یار میں کارروائی کرتے ہوئے ٹرک کے خفیہ خانوں سے پچیس کلو گرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کرکے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ہے۔ اسپیشل اینٹی نارکوٹکس نصیر آباد سبی زون کے انچارج انسپکٹر جاوید احمد بلوچ اور انسپکٹر سیف اللہ سیال نے نفری کے ہمراہ قومی شاہراہ پر شاہی چوکی کے مقام پر کوئٹہ سے اندرون سندھ جانے والی بیڈ فورڈ ٹرک کو روک کر تلاشی لی۔ دوران تلاشی ٹرک کے خفیہ خانوں سے پچیس کلو گرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کرلی گئی اور ٹرک کو تحویل میں لے کر ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا۔ اے این ایف حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کوئٹہ سے اندرون سندھ چرس اسمگل کررہا تھا۔ خفیہ اطلاع پر کارروائی کی گئی۔ مزید تحقیقات جاری ہے۔


خبر کا کوڈ: 974681

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/974681/ڈیرہ-اللہ-یار-اے-این-ایف-کی-کارروائی-چرس-برآمد-ملزم-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org