0
Thursday 20 Jan 2022 19:01

آل محمدؐ سے محبت کرنا جرم ہے تو یہ جرم قائداعظم نے بھی کیا ہے، علامہ سجاد شبیر رضوی

آل محمدؐ سے محبت کرنا جرم ہے تو یہ جرم قائداعظم نے بھی کیا ہے، علامہ سجاد شبیر رضوی
اسلام ٹائمز۔ دعا کمیٹی اور صوبائی سیکریٹریٹ مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے ہفتہ وار اجتماعی دعائے توسل و ماتمداری اور مجلس عزا بسلسلہ وفات حضرت ام البنین سلام اللہ علیہا محفل شاہ خراسان روڈ علم عباس علمدار علیہ السلام کے سائے میں منعقد ہوئی جس میں مومنین و مومنات نے شرکت کی۔ اس موقع پر مولانا منظر عباس زیدی اور کمیل کرجت والا نے دعا کی تلاوت کا شرف حاصل کیا جبکہ سلام رضی زیدی اور ماسٹر اشعر رضا نے پیش کیا اور نوحہ خوانی کے فرائض وسیم عباس اور عدنان کربلائی نے انجام دیئے۔

اپنے خطاب میں ذاکر اہلبیت علامہ سید سجاد شبیر رضوی نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں شہید ہونے والے آل محمدؐ کی محبت میں مارے گئے، بے گناہ افراد کی شہادت کے بعد حکمران حکومت کرنے کا حق کھوچکے ہیں، آل محمدؐ سے محبت کرنا جرم ہے تو یہ جرم قائداعظم محمد علی جناح نے بھی کیا ہے، ایک شیعہ نوجوان کی شہادت سے پورا خاندان مسائل کا شکار ہوجاتا ہے، ہماری قوم کے بچوں میں مثالی جذبہ موجود ہے، ہمارے بچے شہید قاسم سلیمانی اور سید حسن نصراللہ بنتے ہیں، ہمیں قاسم سلیمانی پر فخر ہے، قاسم سلیمانی نے دنیا کے ایوانوں کو ہلادیا ہے، علیؑ کے غلام موت سے ڈرتے نہیں ہیں۔
خبر کا کوڈ : 974682
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش