0
Thursday 20 Jan 2022 19:06

انار کلی دھماکہ قابل مذمت، دہشتگردی کیخلاف پوری قوم ایک پیج پر ہے، حافظ سعد رضوی

انار کلی دھماکہ قابل مذمت، دہشتگردی کیخلاف پوری قوم ایک پیج پر ہے، حافظ سعد رضوی
اسلام ٹائمز۔ سربراہ تحریک لبیک پاکستان حافظ سعد حسین رضوی نے لاہور کی انار کلی میں ہونیوالے بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ سربراہ تحریک لبیک نے لاہور سے جاری اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ شہر لاہور میں ہونیوالی دہشتگردی کے واقعے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، ایسے کمزور اور نہتے عوام پر حملہ کرنیوالے اپنے آپ کو کیا سمجھتے ہیں؟حافظ سعد حسین رضوی نے حکومت کی نااہلی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پہلے اسلام آباد اور اب لاہور میں دہشتگردی ہوگئی ہے اور وزیر داخلہ شیخ رشید اپنے سگار کے دھوئیں سے ابھی تک باہر نہیں نکلے؟ اب کہاں گئے وہ جو ہمارے پُرامن مارچ اور دھرنے کو ریاستی رٹ کی دھمکیاں دیتے تھے؟ نہتے سیاسی مخالفین پر تو خوب ریاستی رٹ چمکائی اب وہ طاقت کہاں ہے؟ اب ریاستی رٹ دکھائیں اور جن کے ٹیکس پر پل رہے ہیں ان کی حفاظت کریں۔

سربراہ تحریک لبیک پاکستان نے زور دیا کہ عمران حکومت دھماکے میں ملوث عناصر کو کیفرِ کردار تک پہنچانے کیلئے عملی اقدامات اٹھائے۔ حافظ سعد حسین نے کہا کہ پوچھنا چاہتا ہوں مقتدرہ قوتیں اب نہتی قوم کو کس نئی بھینٹ چڑھانے کا ارادہ رکھتی ہیں، دارالخلافہ کے بعد لاہور میں خون بہا ہے یہ چھوٹی بات نہیں۔ سربراہ تحریک لبیک نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ دھماکہ شہداء کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دھماکے کے زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے بھی دعاگو ہیں، دہشتگردوں کے سامنے واضح مؤقف رکھتے ہوئے حافظ سعد حسین رضوی کا کہنا تھا کہ دشمنان اسلامی جمہوریہ پاکستان کو بتلا دوں دہشتگردی کیخلاف پوری قوم ایک پیج پر ہے۔
خبر کا کوڈ : 974684
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش