?>?> گورنر سندھ کی لاھور میں دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت - اسلام ٹائمز
0
Thursday 20 Jan 2022 19:46

گورنر سندھ کی لاھور میں دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت

گورنر سندھ کی لاھور میں دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت
اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے لاھور کے انارکلی بازار میں دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ انہوں نے دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ و افسوس کا اظہار کیا۔ گورنر سندھ نے شہداء کے لواحقین سے تعزیت اور ہمدردی کا بھی اظہار کیا اور لاھور دھماکہ میں شہید ہونے والوں کی درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔ گورنر سندھ نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ ملک دشمن عناصر اور دہشت گردوں کو ہر صورت کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز اور قوم باہمی عزم و استقلال سے دشمنوں کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے لئے تیار ہیں۔
خبر کا کوڈ : 974689
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش