QR CodeQR Code

گورنر سندھ کی لاھور میں دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت

20 Jan 2022 19:46

اپنے تعزیتی بیان میں عمران اسماعیل نے کہا کہ ملک دشمن عناصر اور دہشت گردوں کو ہر صورت کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا، پاکستان کی سیکیورٹی فورسز اور قوم باہمی عزم و استقلال سے دشمنوں کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے لئے تیار ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے لاھور کے انارکلی بازار میں دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ انہوں نے دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ و افسوس کا اظہار کیا۔ گورنر سندھ نے شہداء کے لواحقین سے تعزیت اور ہمدردی کا بھی اظہار کیا اور لاھور دھماکہ میں شہید ہونے والوں کی درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔ گورنر سندھ نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ ملک دشمن عناصر اور دہشت گردوں کو ہر صورت کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز اور قوم باہمی عزم و استقلال سے دشمنوں کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے لئے تیار ہیں۔


خبر کا کوڈ: 974689

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/974689/گورنر-سندھ-کی-لاھور-میں-دھماکہ-شدید-الفاظ-مذمت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org