0
Thursday 20 Jan 2022 20:07

جموں و کشمیر میں کورونا بے قابو، ایک دن میں 5 ہزار 992 معاملات درج

جموں و کشمیر میں کورونا بے قابو، ایک دن میں 5 ہزار 992 معاملات درج
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر میں جمعرات کے روز مزید 5992 افراد کی رپورٹ مثبت آئی جبکہ سات مریض فوت ہوئے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جموں و کشمیر میں کورونا کے یومیہ کیسز میں ریکارڈ توڑ 5992 افراد کا اضافہ ہوا ہے۔ جموں و کشمیر حکومت کی جانب سے جاری بلٹین کے مطابق جمعرات کے روز ضلع سرینگر میں 1306 افراد کی رپورٹ مثبت آئی، بارہمولہ میں 825، بڈگام میں 636، پلوامہ میں 125، کپواڑہ میں 137، اننت ناگ میں 137، بانڈی پورہ میں 237، گاندربل میں 270، کولگام میں 243، شوپیاں میں 34 افراد کی رپورٹ پازٹیو آئی ہے۔ جموں ضلع میں جمعرات کے روز 1217 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی، اُدھم پور میں 200، راجوری میں 70، ڈوڈہ میں 72، کٹھوعہ میں 105، سانبہ میں 86، کشتواڑ میں 47، پونچھ میں 23، رام بن میں 42 اور ریاسی میں 58 افراد کی رپورٹ پازٹیو آئی ہے۔ جمعرات کے روز جموں و کشمیر میں سات مریض وائرس سے فوت ہوئے ہیں۔ جمعرات کے روز وادی کشمیر میں 1177 مریض صحتیاب ہوئے جن میں صوبے جموں سے 716 اور کشمیر ڈویژن سے 461 مریض شامل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 974691
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش