QR CodeQR Code

انارکلی دھماکہ، 4 مشکوک افراد گرفتار، رپورٹ وزیراعلیٰ کو پیش کر دی گئی

20 Jan 2022 19:59

ابتدائی رپورٹ کے مطابق دھماکے میں عمارت اور آٹھ موٹر سائیکلوں کو نقصان پہنچا، 29 افراد زخمی اور دو افراد جاں بحق ہوئے۔ جاں بحق ہونیوالوں میں رمضان اور ابصار شامل ہیں۔ دھماکہ ایک بج کر 40 منٹ پر ہوا، ایک بجکر 44 منٹ پر نامعلوم شخص کی کال آئی کہ نیو انارکلی میں دھماکہ ہوا۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور کے انارکلی بازار میں ہونیوالے بم دھماکے کی ابتدائی رپورٹ وزیراعلیٰ پنجاب کو پیش کر دی گئی۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق پلانٹڈ ڈیوائس سے دھماکا کیا گیا۔ دھماکے میں خطرناک ڈیڑھ کلو باروودی مواد استعمال کیا گیا تھا۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق دھماکے میں عمارت اور آٹھ موٹر سائیکلوں کو نقصان پہنچا، 29 افراد زخمی اور دو افراد جاں بحق ہوئے۔ جاں بحق ہونیوالوں میں رمضان اور ابصار شامل ہیں۔ دھماکہ ایک بج کر 40 منٹ پر ہوا، ایک بجکر 44 منٹ پر نامعلوم شخص کی کال آئی کہ نیو انارکلی میں دھماکہ ہوا۔

رپورٹ کےمطابق اطلاع ملتے ہی لاہور پولیس سمیت انتظامیہ فوری پہنچی۔ پولیس، فرانزک ایجنسیوں، حساس ادارے جائے وقوعہ پر موجود ہیں۔ بارودی مواد کس میں نصب تھا، اس حوالے سے سی سی ٹی وی کیمروں سے مدد لی جا رہی ہے۔ زخمیوں کو بہترین طبی امداد دی جا رہی ہے۔ دھماکے کے فوری بعد لاہور کے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی تھی اور زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہیں، جبکہ چار مشکوک افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جن سے تحقیقات کی جا رہی ہے۔ 


خبر کا کوڈ: 974692

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/974692/انارکلی-دھماکہ-4-مشکوک-افراد-گرفتار-رپورٹ-وزیراعلی-کو-پیش-کر-دی-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org