0
Thursday 20 Jan 2022 20:38

ایف سی کو شہریوں کی حفاظت کے بجائے سرحدوں کی حفاظت پر بھیجا جائے، مولانا عبدالحق ہاشمی

ایف سی کو شہریوں کی حفاظت کے بجائے سرحدوں کی حفاظت پر بھیجا جائے، مولانا عبدالحق ہاشمی
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے ضلع نصیر آباد اور جعفر آباد کے دورے کے دوران مختلف تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی ناکام پالیسیوں، بدعنوانی کے خلاف حقیقی اپوزیشن کا بہترین کردار جماعت اسلامی ادا کررہی ہے۔ جماعت اسلامی نفاذ اسلام اور بلوچستان کے حقوق کیلئے جدوجہد کررہی ہے۔ حکومت و اپوزیشن نے عوام کو ان کی حالت پر چھوڑ دیا ہے۔ غریبوں سے ٹیکس، آئی ایم ایف سے قرض لے کر حکمران اور بدعنوان ہڑپ کررہے ہیں۔ موجودہ حکومت عذاب بن کر عوام پر نازل ہوا ہے۔ سابقہ اور موجودہ حکمرانوں نے عوام کو تباہ، معیشت کو یرغمال بنا کر ہر طرف لوٹ مار مچا کر ملک کی معیشت تباہ کردی ہے۔ بلوچستان کے عوام کو حقوق دلانے کیلئے ہر سطح پر احتجاج جاری ہے۔ سابقہ حکومتوں کی طرح موجودہ حکومت بھی سرکاری وسائل کو ذاتی پارٹی مفادات کیلئے استعمال کررہی ہے۔ بلوچستان کے مظلوم عوام کی جان و مال، تجارت و کاروبار کوئی چیز محفوظ نہیں ہے۔
 
انہوں نے کہا کہ حق دو تحریک کے ذریعے بلوچستان کے مسائل اجاگر ہونے کے ساتھ ان کے حل کی راہ بھی متعین ہوگی۔ حکومتی غفلت، وعدہ خلافیوں کی وجہ سے حق دو تحریک پھر فعال ہوگئی۔ نوجوان، علمائے کرام اور عوام الناس مسائل کے حل، روزگار کے تحفظ اور حقوق کے حصول کیلئے جدوجہد میں حق دو تحریک کا ساتھ دیں۔ بدقسمتی سے بعض سکیورٹی فورسز کا رویہ انتہائی ذلت آمیز ہے۔ یہ اپنی ہی عوام کو انسان نہیں سمجھتے۔ عوام اور سکیورٹی فورسز کے درمیان نفرت میں مزید اضافہ کے بجائے علاقے کی سکیورٹی ایف سی کے بجائے لیویز و پولیس کو سونپ دی جائیں۔ پرامن علاقے میں حکومتی شرپسندی باعث تعجب ہے۔ جماعت اسلامی مظلوموں کے ساتھ اور ہر ظلم کے خلاف ہر فورم پر بھرپور آواز اُٹھا رہی ہے۔ اگر اپنی ہی عوام محفوظ نہیں، تو کیا سکیورٹی فورسز پر صرف فنڈز خرچ کرنا دانشمندی ہے۔ سرحدوں کی حفاظت کے لئے سو سال انگریزوں کی بنائی ہوئی ایف سی فورسز کو شہریوں اور عوام کی حفاظت کے بجائے سرحدوں کی حفاظت کے لئے بجھوائی جائے۔
خبر کا کوڈ : 974698
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش