QR CodeQR Code

جی بی کے مختلف ہسپتالوں کیلئے 832 اسامیاں منظور

20 Jan 2022 20:58

ترجمان وزیرا علیٰ گلگت بلتستان علی تاج کا کہنا ہے کہ سالہا سال سے التواء کا شکار پی سی فور کے تحت آسامیوں کی منظوری کے حوالے سے اہم پیش رفت ہوئی ہے اور جی بی کے مختلف ہسپتالوں و صحت مراکز کے PC4s کے تحت 832 نئی آسامیوں کی منظوری دیدی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے مختلف ہسپتالوں اور صحت کے مراکز کیلئے 832 اسامیاں منظور کر لی گئیں۔ ترجمان وزیرا علیٰ گلگت بلتستان علی تاج کا کہنا ہے کہ سالہا سال سے التواء کا شکار پی سی فور کے تحت آسامیوں کی منظوری کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی، جی بی کے مختلف ہسپتالوں و صحت مراکز کے PC4s کے تحت 832 نئی آسامیوں کی منظوری دیدی گئی ہے، اس حوالے سے محکمہ خزانہ گلگت بلتستان نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ 2003 کے بعد PC4s کے تحت نئی آسامیوں کی عدم منظوری کے سبب گلگت بلتستان بھر میں ڈی ایچ کیوز سمیت سینکڑوں ہسپتال و صحت مراکز غیر فعال تھے۔

دور دراز علاقوں میں ڈسپنسریاں تعمیر کے بعد سالہا سال سے بند پڑے تھے۔ ترجمان کے مطابق وزیراعلی گلگت بلتستان خالد خورشید نے اقتدار سنبھالتے ہی ان PC4s کی منظوری کو اپنا اہم ہدف بنایا تھا اور وفاقی سطح پر اس حوالے سے بھرپور کاوشیں کی تھیں۔ نئی آسامیوں کی منظوری اور اس کے تحت طبی و دیگر عملے کی تعیناتی کے بعد پاکستان تحریک انصاف کی حکومت جی بی بھر میں سینکڑوں ہسپتال و صحت مراکز فعال کرانے میں کامیاب ہوگی اور سرکاری ہسپتالوں میں عوام الناس کو علاج و معالجہ کی سہولیات میسر ہونگی۔


خبر کا کوڈ: 974704

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/974704/جی-بی-کے-مختلف-ہسپتالوں-کیلئے-832-اسامیاں-منظور

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org