0
Thursday 20 Jan 2022 21:22

لاہور، انارکلی دھماکے کے مبینہ دہشتگرد کی نشاندہی کر لی گئی

لاہور، انارکلی دھماکے کے مبینہ دہشتگرد کی نشاندہی کر لی گئی
اسلام ٹائمز۔ لاہور کے انارکلی بازار میں ہونیوالے دھماکے کے مبینہ دہشتگرد کی نشاندہی کر لی گئی۔ دھماکے میں ایک کلو سے زائد دیسی ساختہ بارودی مواد استعمال ہوا۔ فرانزک ٹیموں نے شواہد اکھٹے کر لیے ہیں۔ جائے وقوعہ اور اطراف کے علاقوں کی فوٹیجز بھی حاصل کر لی گئی ہیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کے مجرم جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے۔ انارکلی دھماکے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ پولیس اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے جائے وقوعہ اور اطراف کی فوٹیجز حاصل کر لی ہیں۔ جس کی مدد سے مبینہ دہشتگردی کی نشاندہی کر لی گئی ہے۔

تفتیشی ذرائع کے مطابق مبینہ دہشت گرد موٹر سائیکل پر جائے وقوعہ تک آیا اور بارود والا بیگ رکھا۔ مبینہ دہشتگرد کے جانے کے 4 منٹ بعد دھماکا ہو گیا۔ تفتیشی ذرائع کے مطابق قوی امکان ہے کہ دھماکا ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا۔ دھماکے کے فوری بعد پولیس حکام اور قانون نافذ کرنیوالے ادارے موقع پر پہنچے۔ فرانزک ٹیموں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے جبکہ اطراف کی گلیوں کو بھی سیل کر دیا گیا۔ فرانزک ایکسپرٹس نے اپنی رپورٹس اعلی حکام کو دے دی ہیں جس کے مطابق دھماکہ خیز مواد ایک کلو سے زائد تھا۔ اس میں لوہے کے ٹکڑے شامل تھے۔
خبر کا کوڈ : 974717
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش