QR CodeQR Code

لاہور، انارکلی بم دھماکہ کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کر لیا گیا

20 Jan 2022 22:34

مقدمہ ایس ایچ او تھانہ سی ٹی ڈی انسپکٹر عابد بیگ کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ مقدمے میں اے ٹی اے سیون، 3/4 ایکسپلوزو ایکٹ کی دفعات، 302، 324، بی120 اور دفعہ 109 شامل کی گئی ہیں۔ؕ ایف آئی آر کے متن کے مطابق جائے وقوعہ سے تفتیشی ٹیموں کو بال بیرنگ اور دیگر مواد ملا، تخریب کاری کے دوران آگ لگنے سے موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان جل گیا۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور کے انارکلی بازار میں ہونیوالی دہشتگردی کا معاملہ، تھانہ سی ٹی ڈی میں دہشتگردی کے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ مقدمہ ایس ایچ او تھانہ سی ٹی ڈی انسپکٹر عابد بیگ کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ مقدمے میں اے ٹی اے سیون، 3/4 ایکسپلوزو ایکٹ کی دفعات، 302، 324، بی120 اور دفعہ 109 شامل کی گئی ہیں۔ 
ایف آئی آر کے متن کے مطابق جائے وقوعہ سے تفتیشی ٹیموں کو بال بیرنگ اور دیگر مواد ملا، تخریب کاری کے دوران آگ لگنے سے موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان جل گیا۔ مقدمے میں 3 نامعلوم دہشتگردوں کا ذکر کیا گیا ہے۔ دہشتگردی کی کارروائی کیلئے آئی ای ڈی مواد استعمال کیا گیا، دھماکہ خیز مواد رکھنے کیلئے دہشتگرد موٹر سائیکل پر آئے۔


خبر کا کوڈ: 974739

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/974739/لاہور-انارکلی-بم-دھماکہ-کا-مقدمہ-تھانہ-سی-ٹی-ڈی-میں-درج-کر-لیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org