0
Thursday 20 Jan 2022 23:38

انصاراللہ یمن کو دہشتگرد قرار دینے پر غور کے امریکی اعلان کا امارات کیجانب سے خیرمقدم

انصاراللہ یمن کو دہشتگرد قرار دینے پر غور کے امریکی اعلان کا امارات کیجانب سے خیرمقدم
اسلام ٹائمز۔ امریکی دارالحکومت میں واقع اماراتی سفارتخانے نے جوبائیڈن کی جانب سے انصاراللہ یمن کے نام کو دہشتگرد تنظیموں کی فہرست میں دوبارہ شامل کئے جانے پر غور کے اعلان کا خیرمقدم کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق واشنگٹن میں جارح اماراتی سفارتخانے نے ٹوئٹر پر جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ وہ (انصاراللہ یمن کو دوبارہ دہشتگرد قرار دیئے جانے کے) اس موضوع پر غور سے متعلق امریکی صدر کے بیان کا خیرمقدم کرتا ہے۔ اماراتی سفارتخانے نے لکھا کہ پورا موضوع روشن ہے؛ غیر فوجی اہداف کی جانب بیلسٹک و کروز میزائلوں کا فائر کیا جانا، جارحیت کا تسلسل اور یمنی قوم کے لئے امداد کو گمراہ کرنا!

واضح رہے کہ امریکی صدر نے گذشتہ شب 2 گھنٹے جاری رہنے والی اپنی طویل پریس کانفرنس کے دوران سعودی چینل العربیہ کے ایک سوال کے جواب میں کہہ دیا تھا کہ (انصاراللہ یمن کو دوبارہ دہشتگرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کئے جانے کا) یہ موضوع زیرغور ہے!

خبر کا کوڈ : 974752
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش