0
Friday 21 Jan 2022 13:30

کراچی میں سردی کی نئی لہر، پارہ 8 ڈگری تک گرنے کا امکان

کراچی میں سردی کی نئی لہر، پارہ 8 ڈگری تک گرنے کا امکان
اسلام ٹائمز۔ محکمہ موسمیات نے کراچی میں ہفتہ کے روز سے سردی کی نئی لہر کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ لہر میں درجہ حرارت 8 سے 9 ڈگری تک گر سکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں کل بروز ہفتہ سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا، سردی کی اس لہر میں درجہ حرارت 8 سے 9 ڈگری تک گر سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کل سے شروع ہونیوالی سردی کی لہر 7 دن برقرار رہنے کا امکان ہے۔ ڈائریکٹر سردار سرفراز نے بتایا کہ آج رات میں سرد رہے گا، کل سے شہر میں مزید تیز ہوائیں چلیں گی، ہوا کی رفتار میں اضافے سے سردی کی شدت بڑھے گی۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹے میں کوئٹہ، لاہور، اسلام آباد اور پشاور سمیت ملک کے بیشترعلاقوں میں کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش کی پیشگوئی کی ہے، جبکہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔
خبر کا کوڈ : 974817
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش