0
Friday 21 Jan 2022 14:34

یمن، جارح سعودی فوجی اتحاد کا جیل پر ہوائی حملہ، 140 جانبحق و زخمی

یمن، جارح سعودی فوجی اتحاد کا جیل پر ہوائی حملہ، 140 جانبحق و زخمی
اسلام ٹائمز۔ مقامی میڈیا کے مطابق جارح سعودی فوجی اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے آج علی الصبح صوبہ الحدیدہ کی بندرگاہوں کے ساتھ ساتھ صوبہ صعدہ کی ایک عارضی جیل کو بھی اپنی وحشیانہ بمباری کا نشانہ بنایا ہے جس کے باعث کم از کم 140 قیدی جانبحق و زخمی ہو گئے ہیں۔ عرب چینل المسیرہ کے مطابق اس حملے میں جانبحق و زخمی ہونے والوں کو ملبے تلے سے نکالنے اور طبی امداد دینے کا سلسلہ ہنوز جاری ہے۔ رپورٹ کے مطابق حملے کے وقت اس جیل میں 2500 قیدی موجود تھے جبکہ جائے وقوعہ پر امدادی کارروائیاں ہنوز جاری ہیں۔

اس حوالے سے میڈیا کے ساتھ گفتگو میں صعدہ کے گورنر کا کہنا تھا کہ ہمارے ہسپتال اس وقت لاشوں و زخمیوں سے بھرے پڑے ہیں جبکہ صوبے کے ساتھ ساتھ ملک میں دواؤں سمیت ہر قسم کے طبی سازوسامان کی شدید کمی ہے۔ صعدہ کے گورنر کا کہنا تھا کہ یہ ایک معروف جیل تھی اور انسانی حقوق سے متعلق تمام عالمی تنظیمیں اس عارضی جیل کا دورہ کر چکی ہیں جبکہ اس وقت ہمیں سب سے بڑھ کر خون کی ضرورت ہے۔ واضح رہے کہ جارح سعودی فوجی اتحاد نے گذشتہ شب دعوی کیا تھا کہ اس نے الحدیدہ کی بندرگاہ کو نشانہ بنایا ہے جو خطے میں کشتیرانی کے لئے ایک خطرہ ہے کیونکہ یہ یمن میں اسلحے کی اسمگلنگ کا اصلی رستہ ہے جبکہ اس کے برخلاف المسیرہ کا کہنا ہے کہ جارح سعودی فوجی اتحاد نے صوبہ صعدہ کے مواصلاتی مرکز کے ساتھ ملحقہ عمارت کو نشانہ بنایا ہے۔
خبر کا کوڈ : 974822
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش