0
Friday 21 Jan 2022 22:25

دہلی میں ویک اینڈ کرفیو ختم کرنے اور بازار پوری طرح کھولنے کی تجویز

دہلی میں ویک اینڈ کرفیو ختم کرنے اور بازار پوری طرح کھولنے کی تجویز
اسلام ٹائمز۔ بھارت میں کورونا کیسز میں بے تحاشہ اضافہ ہو رہا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایک بار پھر 3 لاکھ سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس درمیان ایک بڑا فیصلہ لیتے ہوئے دہلی کی حکومت نے اس ہفتے کے آخر میں کرفیو ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت نے کہا کہ بازاروں میں دکانیں کھولنے کے لئے لاگو طاق، جفت نظام کو ہٹا دیا جائے گا، پرائیویٹ دفاتر بھی 50 فیصد صلاحیت پر چل سکیں گے۔ ریاست دہلی میں کورونا کے کم ہوتے کیسز کو دیکھتے ہوئے دہلی کے وزیراعلٰی اروند کیجریوال نے اس تجویز کو منظوری دے دی ہے۔ انہوں نے یہ تجویز لیفٹیننٹ گورنر کو بھیجی ہے۔ جمعرات کو دہلی میں کووڈ 19 کے 12306 نئے معاملے سامنے آئے اور 43 مزید لوگوں کی موت واقع ہوگئی۔ جبکہ انفیکشن کی شرح 21.48 فیصد پر آگئی۔ اعداد و شمار کے مطابق یہ 10 جون 2021ء کے بعد ایک دن میں کووڈ سے ہونے والی اموات کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔ گزشتہ سال 10 جون کو دہلی میں انفیکشن سے 44 لوگوں کی موت واقع ہوگئی تھی۔ رواں برس دہلی میں جنوری مہینے میں انفیکشن کی وجہ سے اب تک 396 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 974852
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش